• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری نثار کا مورگاہ کی دو گلیوں کو پانی کی عدم فراہمی کا سخت نوٹس

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے مورگاہ ، کوٹھہ کلاں اور ملحقہ آبادیوں کو پانی کی فراہمی کے میگا پراجیکٹ کے تحت یونین کونسل مورگاہ کی دو گلیوں کو پانی کی عدم فراہمی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ایم ڈی واسا کو ہدایت کی ہے کہ دو ہفتوں میں یہاں پائپ لائنوں کی تنصیب کے ساتھ ساتھ پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ، پیر کو پنجاب ہائوس میں سابق وزیر داخلہ نے ایم ڈی واسا راجہ شوکت محمود کو بلا کر انہیں ہدایت کی کہ یونین کونسل لکھن کے جس ایریاز میں پانی نہیں وہاں فراہم کیا جائے ، واضح رہے کہ لکھن کے اس ایریاز میں تین جگہ پر بورنگ کی گئی مگر وہ کامیاب نہیں ہو سکی تاہم اب ایم ڈی واسا کو ہدایت کی گئی ہے کہ کسی اور جگہ پر بورنگ کی جائے، یونین کونسل مورگاہ سمیت کوٹھہ کلاں میں پانی کی فراہمی کیلئے سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے 590ملین روپے کی سکیم دی تھی جو مکمل ہو چکی ہے اور لوگوں کو پانی کی فراہمی کا عمل بھی شروع ہو چکاہے مگریو سی مورگاہ میں دو گلیوں میں پائپ لائن کی تنصیب نہیں ہو سکی تھی جس کی شکایت سابق وزیر داخلہ کو کی گئی تھی ۔

تازہ ترین