• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قصور ویڈیو اسکینڈل کیس، 2ملزمان کو بری کرنے کا حکم

قصور ویڈیو اسکینڈل کیس، 2ملزمان کو بری کرنے کا حکم

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے قصور ویڈیو اسکینڈل کے ایک اور کیس کا فیصلہ جاری کرتے ہوئے مقدمہ نمبر 264/15 میں ناکافی ثبوتوں پر2 ملزمان کو بری کرنے کا حکم دے دیا۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر 4 کے جج محمد الیاس نے فیصلہ سنایا، بری ہونے والے ملزمان میں حسیم عامر اور فیضان مجید شامل ہیں۔

اس سے قبل بھی 3 مقدمات میں جرم ثابت ہونے پر حسیم عامر کو سزا ہو چکی ہے۔

پراسکیوشن کی جانب سے عدالت میں 13 گواہان پیش کیے گئے،نامزد ملزمان کے خلاف قصور میں زمان نامی بچے سے بدفعلی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈپٹی پراسیکیوٹر امتیاز احمد سپرا نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم حسیم نے متاثرہ بچے کے ساتھ بدفعلی کی اور ویڈیو بنائی، جس کے بعد ملزمان نے متاثرہ خاندان سے بھتہ وصول کیا۔

ڈپٹی پراسیکیوٹر کا مزید کہنا تھا کہ آڈیو ویڈیو رپورٹ کے مطابق ملزمان متاثرہ بچے سے بدفعلی کے مرتکب پائے گئے۔

تازہ ترین