• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز کہتے ہیں ڈالر 115 کا ہوگیا یہ بڑا ظلم ہے ، خورشید شاہ

نواز کہتے ہیں ڈالر 115 کا ہوگیا یہ بڑا ظلم ہے ، خورشید شاہ

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہےکہ نوازشریف کہتےہیں ڈالر ایک سو پندرہ کا ہوگیا یہ بڑا ظلم ہے۔

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میاں صاحب یہ آپ ہی کی حکومت ہے ، اگر آپ خود بھی اپنی حکومت سے خوش نہیں تو پھر عوام کیسے خوش ہوں گے۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ووٹ کا تقدس تب بحال ہوگا جب ووٹر کو ایشوز کی سیاست میں لے کر جائیں گے۔


تازہ ترین