• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طاہر محمود کے اقدامات سے محکمہ تعلیم میں کافی بہتری آئی ہے، حیدر اچکزئی

کوئٹہ (سٹی ڈیسک)مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن نواز کے صوبائی صدر حیدر اچکزئی نے ایک بیان میں صوبائی وزیر تعلیم طاہر محمود خان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ موصوف نے ڈیڑھ دو ماہ کے قلیل عرصے میں محکمہ تعلیم میں انقلابی تبدیلیاں کی ہیں موصوف کی علم دوستی اور بہترین انداز میں محکمہ کو چلانا ان کی اعلیٰ صلاحیتوں کی عکاسی کرتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت اساتذہ ہو یا طلباء تنظیمیں موصوف کی انقلابی تبدیلیاں سے خوش ہیں اگر اسی طرح موصوف مزید دل جوئی سے کام کرتے رہے تو آئندہ حکومت تک محکمہ تعلیم میں مزید انقلابی تبدیلیاں رونما ہونگی جس سے محکمہ تعلیم میں بہت سے مسائل بھی ہو جائیں گے۔
تازہ ترین