• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثاقب حنیف سے مالدیپ فٹ بال کلب کا معاہدہ

کراچی (شکیل یامین کانگا /اسٹاف رپورٹر) پاکستانی فٹ بال کی فیفا سے رکنیت کی بحالی کے بعد قومی کھلاڑیوں کا بین الاقوامی سفر بھی شروع ہوگیا ۔ قومی گول کیپر ثاقب حنیف سے مالدیپ کے کلب نے بھاری معاوضے پر معاہدہ کرلیا۔ ثاقب منگل 27 مارچ کی شب مالدیپ روانہ ہوگئے جہاں اپریل میں شروع ہونے والی لیگ کے سیزن 2018میں حصہ لیں گے۔ روانگی سے قبل ثاقب حنیف نے پی ایف ایف کے سربراہ فیصل صالح حیات سے ملاقات کی ۔انہوں نے ثاقب حنیف کی کارکردگی کو سراہا اور معاہدے کی مبارک باد دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر 2015میں پی ایف ایف کے معاملات میں مداخلت نہ کی جاتی تو ہمارے کئی ہونہار فٹ بالرز بین الاقوامی پروفیشنل فٹ بال کلبز میں کھیل رہے ہوتے۔
تازہ ترین