ملتان(نمائندہ جنگ)بچوں کی لڑائی میں پتھر لگنے سے لڑکی جاں بحق،10سالہ بچے کی بلی پر فائرنگ ،بھائی ہلاک ، دو گروپوں میں تصادم ،8زخمی جبکہ شوہر کیخلاف بیوی کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا تفصیلات کے مطابق تھانہ بی زیڈ کے علاقے میں بچے ایک دوسرے کے ساتھ لڑ پڑے ایک بچے نے 8 سالہ سویرا بی بی کے سر میں پتھر دے مارا جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی اور موقع پر ہی دم توڑ گئی ورثاء کے کوئی کاروائی نہ کروانے پر پولیس نے لاش ورثاء کے حوالے کر دی ہےعلاوہ ازیں رحیم یارخان کے 10سالہ محمد اصغر نے تنگ کرنے والی بلی کو پسٹل سے فائر مارکر جان سے مارنے کی کوشش کی کہ اسی دوران محمد اصغر کا4سالہ چھوٹا بھائی درمیان میں آگیا اور گولی یوسف کے سینے میں جالگی جو موقع پر ہی دم توڑگیا پولیس نے 10سالہ محمد اصغر کو حراست میں لے کر کارروائی شروع کردی۔