چیئرمین نادرا عثمان مبین نے ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے نادرا سینٹرز کا دورہ کیا اور گرمی میں لمبی قطاروں اورلوگوں کوزمین پربیٹھادیکھ کر برہمی کا اظہار کیا۔
عثمان مبین نے عوامی شکایات اورسہولتوں کی عدم فراہمی پرڈی جی نادراملتان کو تبدیل کر کے اسلام آباد طلب کرلیا۔
چیئرمین نادرا عثمان مبین نے برگیڈیئر (ر) خالد لطیف کونیا ڈی جی نادرا ملتان تعینات کردیا۔اس موقع پر عوام نے چیئرمین نادرا سے شکایات بھی کیں۔