• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان چیلنج فٹ بال کپ 20اپریل سے کراچی میں ہوگا

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان چیلنج فٹ بال کپ 20اپریل سے دس مئی تک کراچی میں کھیلا جائے گا اس ایونٹ میں پاکستان پریمیئر لیگ اور ڈویژن کی ٹیموں کو مدعو کیا گیا ہے اس میں نئی ٹیموں کو بھی شمولیت کی دعوت دی جائے گی پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری کرنل ریٹائرڈ احمد یار خان لودھی کے مطابق ٹورنامنٹ میں سول ایوی ایشن، پی او ایف واہ، پاکستان پیٹرولیم اور دیگر ٹیمیں شرکت کریں گی، پی ایف ایف کے مطابق اس چیمپئن شپ میں نئی ٹیموں کو بھی دعوت دی گئی ہے۔
تازہ ترین