• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں نے کہا تھا واجد ضیا ہمارے حق میں گواہی دینگے، مریم نواز

میں نے کہا تھا واجد ضیا ہمارے حق میں گواہی دینگے، مریم نواز

کراچی (نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ میں نے کہا تھا کہ مخالفین چند دن انتظار کریں۔ واجد ضیا صاحب خود ہمارے حق میں گواہی دے کر جائیں گے۔ جھوٹ کی عمر بہت چھوٹی ہوتی ہے۔ اپنے ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ واٹس ایپ زدہ جے آئی ٹی کا پہلے سے طے شدہ ایجنڈے کے تحت ایک کمرے میں بیٹھ کر رپورٹ تیار کرنا آسان ھے مگر عدالت میں ان چالاکیوں کا دفاع کرنا ناممکن۔ انہوں نے کہا کہ ابھی چند ہفتے پہلے نیب نے جو آخری ضمنی ریفرنس دائر کیا تھا اس میں انھوں نے نواز شریف پر فلیٹس کا مالک ہونے کا الزام لگایا تھا۔ دادا سیاست میں نہیں تھے۔ ایک وژنری اور نہایت مہنتی انسان تھے۔ 1930 سے کاروبار کر رہے تھے اور 50 اور 60 کی دھائی میں کئی فیکٹریوں کے مالک تھے۔

تازہ ترین