• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چمن کے تاجر وں کو درپیش مسائل حل کرائیں گے،انجمن تاجران

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)انجمن تاجران کےمرکزی صدرحیم آغا حاجی عاشق اچکزئی حاجی نصر الدین کاکڑ ملک اکرم بنگلزئی حاجی موسیٰ خان ترین محمدحسین حاجی فاروق شاہوانی حاجی یعقوب شاہ کاکڑ سید شہباب الدین حاجی اسلم ترین سید حیدر آغا خان کاکڑ حاجی حیات خان کاکڑ حافظ لیاقت علی ودیگر عہدیداروں نے چمن میں ایک تاجر تنظیم کی تقریباً تمام کابینہ کو انجمن تاجران بلوچستان میں شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے مبارکباد دی انہوںنے کہاکہ مرکزی انجمن تاجران کے عہدیداروں کو انجمن تاجران میں آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں کہ انجمن تاجران چمن کے عہدیدار چمن کی تاجر برادری کو درپیش مسائل حل کرنے کیلئے بھرپور جدوجہد کرینگے اورہمیں اس بات پر بھی خوشی ہے کہ چمن کی تاجر برادری کو ایک ایماندار قیادت ملی ہے اس سے پہلے انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کے مرکزی صدر رحیم آغا نے انجمن تاجران چمن کے نومنتخب عہدیداروں جن میں صدرداد شاہ پژواک جنرل سیکرٹری حاجی محمدقاسم اچکزئی سینئر نائب صدر ملا رحمت اللہ رحمت نائب صدر حاجی عبدالقاہر اچکزئی چیئرمین محمداسلم اچکزئی سرپرست اعلیٰ محمداکرم اچکزئی ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمدنعیم آزاد جوائنٹ سیکرٹری محمدعمر خان ایڈیشنل سیکرٹری محمدزمان فنانس سیکرٹری حاجی محمدحسن کے عہدوں کی منظوری دیتے ہوئے نیک خواہشات کااظہار کیا ہے انہوںنے کہاکہ امید ہے کہ نومنتخب کابینہ چمن کی تاجر برادری کو درپیش مشکلات کے حل کیلئے بھرپور کوششیں کرینگے۔
تازہ ترین