• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوابشاہ،واٹر پارک میں کشتی الٹنے سے 4سگے بہن بھائیوں سمیت 5بچے اور خاتوں جاں بحق

نوابشاہ(بیورورپورٹ)واٹر پارک میں سیر کے دوران کشتی الٹنے سے 5بچے اور ایک خاتون جاں بحق ہو گئے۔ہلاک ہونیوالوں میں 4 سگے بہن بھائی بھی شامل ہیں۔لاشیں گھر پہنچیں تو کہرام مچ گیا۔تفصیلات کے مطابق تعلقہ تھانہ کی حدود پرانی ڈالڈا مل کے نزدیک نجی واٹر پارک میں سیر کے دوران کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں4سگے بہن بھائی ڈھائی سالہ اعجاز ولد غلام نبی نائچ،12 سالہ کشش دختر غلام نبی نائچ،8 سالہ کومل،6 سالہ صدیق اور انکی پھوپھی 60 سالہ مسماۃ شہناز نائچ ساکن جام صاحب روڈ،ہاؤسنگ سوسائٹی کا رہائشی 6 سالہ حسنین ولد فتح انڑ جاں بحق ہو گئے جبکہ دیگر تین سے زائد لوگوں نے تیر کر اپنی جان بچائی۔اطلاع ملنے پر ڈی آئی جی احمد یار چوہان اور ایڈیشنل کمشنر امتیاز راجپر پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور امدادی سرگرمیوں کا معائنہ کیا جبکہ لاشوں کو ایمبیولینسوں کے ذریعے پی ایم یو اسپتال منتقل کیا گیا۔جہاں سے ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں لاشیں گھروں کو پہچیں تو کہرام مچ اور پورا علاقہ میں فضا سوگوار ہو گئی۔پولیس کے مطابق واقعہ گنجائش سے زیادہ افراد کشتی میں سوار کرنےکی وجہ سے پیش آیا پولیس نے کشتی کے مالک کو حراست میں لے لیا ہے۔ڈی آئی جی احمد یار چوہان نے کہا ہے کہ ذمہ داروں کیخلاف مقدمہ درج کر کے انھیں گرفتار کیا جائیگا۔معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ اراضی سید فیملی کی ملکیت ہے ڈاکٹر عبدالغفار نامی شخص نے اس پر واٹر پارک بنوا کر اسے ایک شخصنوید سولنگی کو ٹھیکے پر دے دیا یہ واٹر پارک کچی زمین پر بنایا گیا تھاواضح رہے کہ یہ واٹر پارک نوابشاہ شہر سے تقریبا پانچکلو میٹر دور تعمیر ہے جسکی بناء پر متاثرین کیلئے فوری مدد نہیں پہنچ سکیجبکہ پارک انتظامیہ کی طرف سے یہاں پر کشتی میں سوار ہونیوالوں کے تحفظ کیلئے غوطہ خوروں سمیت کوئی سہولت موجود نہیں تھی۔
تازہ ترین