• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوابشاہ،واٹر پارک مالک ،کشتی بان گرفتار، جاں بحق بچے سپرد خاک

نوابشاہ(بیورورپورٹ)واٹر پارک میں کشتی ڈوبنے سے جاں بحق 4 سگے بہن بھائیوں سمیت5 بچوں و خاتون کو سپرد خاک کر دیا گیا۔پارک کا مالک و کشتی بان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نعمان صدیق لاٹکی نے کشتی الٹنے کے واقعہ کے بعد ضلع بھر میں قائم سوئمنگ پولز اور واٹر پارکس پر چند پابندیاں عائد کی ہیں کم از کم پانچ لائف گارڈ کی موجودگی ، لائف جیکٹس کا بندوبست اور سی سی ٹی وی کیمرا کی تنصیب لازمی قرار دی گئی ہیں ۔جب کہ واٹر پارک اور سوئمنگ پولز کے پانی کی مہینے میں کم از کم ایک بار مستند لیبارٹری سے تشخیص کرانے اور ضلع انتظامیہ کو رپورٹ کا معائنہ کرانے کا حکم دیا ہے۔تمام سوئمنگ پول اور واٹر پارک چلانے سے پہلے ضلع انتظامیہ سے این او سی لینا لازمی قرار دیا ہے ۔یادرہے کہ گزشتہ روز پرانی ڈالڈا مل کے قریب واقع نجی واٹر پارک میں کشتی ڈوبنے سے جاں بحق ہونیوالے 5 بچوں صدیق نائچ،اعجاز نائچ،کومل نائچ،کشش نائچ،اور 60 سالہ شہناز نائچ اور 8 سالہ حسنین انڑ کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا نماز جنازہ تدفین میں پی پی کے ضلعی صدر و وائس چیئرمین ضلع کونسل علی اکبر جمالی،ڈپٹی کمشنر نعمان صدیق لاٹکی سمیت پی پی کے دیگر رہنما ؤ ں ،شہریوں اور علاقہ مکینوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔پولیس ترجمان حسن شر کے مطابق واٹر پارک کے مالک اتائی ڈاکٹر غفار جٹ اور کشتی بان نوید سولنگی کو گر فتا ر کرکے ان کیخلاف تعلقہ تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
تازہ ترین