• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

12 سالہ ’’سُچیتا ستیش‘‘ نے بیک وقت دو نئے ریکارڈ اپنے نام کرلیے

12 سالہ ’’سُچیتا ستیش‘‘ نے بیک وقت دو نئے ریکارڈ اپنے نام کرلیے

ایک دو یا پھر تین نہیں بلکہ 102 زبانوں میں گانا گا کر بارہ سالہ سُچیتا ستیش نے ایک بار پھر اپنا نام گینیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروا لیا، اس سے قبل اس نے 80 زبانوں میں گانا گانے کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔ صرف یہ ہی نہیں بلکہ یہ کنسرٹ کسی بھی کم عمر گلوکارہ کی جانب سے پیش کیا گیا، طویل دورانیے کا لائف کنسرٹ تھا۔ جس کا دورانیہ 6 گھنٹے، پندرہ منٹ تھا۔ 

سُچیتا ستیش کا تعلق بھارت سے ہے، جب کہ متحدہ عرب امارات میں مقیم ہے۔ لیکن اس کے مداح صرف بھارت اور امارات میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں ہیں۔ اس کا اندازہ اس سے ہوتا ہے کہ انہوں نے سُچیتا کی وڈیوز کو سوشل میڈیا پر شئیر کیا۔ اس کی خاص بات صرف یہ نہیں ہے کہ وہ 102 زبانوں میں گانا گانے کی صلاحیت رکھتی ہیں بلکہ خاص بات تو یہ ہے کہ وہ پورے سر اور تال کے ساتھ دنیا بھر کی مختلف زبانوں میں گاتی ہے۔ 

اس نے اس مہارت کا ثبوت رواں برس 25 جنوری کو دبئی میں ہونے والے طویل ترین کنسرٹ میں پیش کیا، جس کے بعد وہ دنیا میں سب سے زیادہ زبانوں میں گانا گانے اور طویل دورانیہ کا کنسرٹ پیش والی کم عمر گلو کارہ، بن گئی۔ سُچیتا کا کہنا ہے کہ اس نے صرف ایک سال میں 100 سے زائد زبانوں میں گانا سیکھا ہے۔ 

واضح رہے کہ اس سے قبل ایک میوزک کنسرٹ میں سب سے زیادہ زبانوں میں گانا گانے کا ریکارڈ بھارتی غزل گائیگ کیسراجو سرنیواس کے پاس تھا، جنہوں نے 76 زبانوں میں گانے گائے تھے۔

تازہ ترین
تازہ ترین