• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مذہب کی بنیاد پر بنائے قوانین کےغلط استعمال کی اجازت نہیں دینگے، زرداری

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر آصف علی زرداری نے ایسٹر کے موقع پر ساری دنیا کے مسیحیوں کو بالعموم اور پاکستان کی مسیحی برادری کو بالخصوص مبارکباد دی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے یہ عہد بھی کیا کہ پیپلز پارٹی کسی کو مذہب کی بنیاد پر بنائے گئے قوانین کو غلط استعمال کرکے غیرمسلموں کو انتقام کا نشانہ بنانے کی اجازت نہیں دیگی۔ اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ وہ اپنی جانب اور پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے تمام مسیحی بھائیوں اور بہنوں کو ایسٹر کے موقع پر مبارکباد پیش کرتےہیں۔ اس موقع پر ہماری دعا ہے کہ ہم دیانتداری اور خلوص کے ساتھ ایک دوسرے کا خیال رکھیں۔ ایسٹر نہ صرف خوشی کا موقع ہے بلکہ یہ دن کمزوروں اور غریبوں کے ساتھ یکجہتی کا درس بھی دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور انسانی حقوق کیلئے جدوجہد میں مسیحی برادری ہمیشہ آگے آگے رہی ہے،پاکستان پیپلزپارٹی مسیحیوںاور تمام غیرمسلموں کے حقوق اور انہیں قومی دھارے میں شامل کرنیکی جدوجہد کرتی رہے گی۔
تازہ ترین