• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آل ملتان کیمسٹ ریٹیلرز ایسوسی ایشن کی تنظیم سازی مکمل،حاجی لطیف سرپرست اعلیٰ چوہدری جاوید حنیف متفقہ صدر منتخب

ملتان(سٹاف رپورٹر)آل ملتان کیمسٹ ریٹیلرز ایسوسی ایشن کی تنظیم سازی مکمل کر لی گئی،جس کے مطابق حاجی لطیف سرپرست اعلیٰ ‘چوہدری جاوید حنیف کو متفقہ طور پر صدر منتخب کرلیا گیا دیگر عہدیداران میں عابد پیرزادہ کو چیئرمین‘ بلال غوری وائس چیئرمین‘ حبیب سنگھیڑا سینئر نائب صدر‘ ملک عارف کمبوہ جنرل سیکرٹری ‘ احترام بھٹہ فنانس سیکرٹری ‘سجاد علی سیکرٹری اطلاعات اور حاجی دلشاد احمد کو جوائنٹ سیکرٹری منتخب کیا گیاہے ،سینئر ریٹیلرخواجہ دلشاد احمد نے نومنتخب عہدیداروں سے حلف لیا ، سٹیج سیکرٹری کے فرائض ڈاکٹر علی حیدر نے انجام دیئے، نومنتخب صدر چوہدری جاوید حنیف اور چیئرمین عابد پیرزادہ نے کہا کہ فارما سیکٹر کی بہتری کے لئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائیں گے۔
تازہ ترین