• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ،ہزارہ ٹائون جانے والی ٹیکسی پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

کوئٹہ،ہزارہ ٹائون جانے والی ٹیکسی پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

کوئٹہ (نمائندہ جنگ) نامعلوم مسلح افراد نے مری آباد سے ہزارہ ٹاؤن جانیوالی گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کے مطابق اتوار کی صبح مری آباد سے ہزارہ ٹاؤن جانیوالی گاڑی باچا خان چوک پر پہنچی تو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک شخص نذیر حسین موقع پر جاں بحق جبکہ گل حسن نامی شخص شدید زخمی ہوگیا گاڑی میں 5 افراد سوار تھے جن میں 3 محفوظ رہے واقعہ کی بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیاگیا جبکہ زخمی کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کر دیاگیا مقامی انتظامیہ نے علاقہ کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔ درایں اثنا این این آئی کے مطابق اتوار کی رات اسپنی روڈ پرنامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار عبدالغفار کو ہلاک کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچا ئی جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی اور نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔

تازہ ترین