• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 206 رنز کا ریکارڈ ہدف دیدیا

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 206 رنز کا ریکارڈ ہدف دیدیا

پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بابر اعظم اور حسین طلعت کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت ویسٹ انڈیز کو 206 رنز کا ریکارڈ ہدف دیدیا ہے۔

نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے دوسرے میچ میں گرین شرٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں 3وکٹ پر 205 رنز بنائے اور اپنا 203 رنز کا ریکارڈ توڑ دیا جو اسی گراؤنڈ پر ویسٹ انڈیز اور بنگلادیش کے خلاف بنایا تھا۔

پاکستان کی طرف سےاسکور بورڈ پر ریکارڈ ہدف سجانے میں بابر اعظم کے ناقابل شکست 97 اور حسین طلعت کے 63رنز کا نمایاں کردار رہا۔

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 206 رنز کا ریکارڈ ہدف دیدیا

ویسٹ انڈیز کی طرف سے ریاد ایمرت ،اوبرائن اسمتھ اور کیسرک ولیمز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

دوسرا ٹی 20:پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں گرین شرٹس کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور بابر اعظم اور فخرزمان کو اننگز اوپن کرنے کےلئے بھیجا۔

پاکستان کی پہلی وکٹ 11 کے اسکور پر گری، فخرزمان ریاد ایمرت کی گیند پر کیچ وکٹ کے پیچھے موجود دنیشن رام دین کو تھما بیٹھے۔

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 206 رنز کا ریکارڈ ہدف دیدیا

دوسری وکٹ پر بابر اعظم اور حسین طلعت نے119رنز کی شاندار شراکت قائم کی اور ٹیم کی میچ میں پوزیشن مستحکم بنادی۔

دونوں کھلاڑیوں نے اس دوران اپنی اپنی نصف سنچریاں بھی مکمل کیں،14 ویں اوور کی آخری گیند پر حسین طلعت اوبرائن اسمتھ کی گیند پر کیچ کپتان جیسن محمد کو تھمادیا۔

پہلے میچ میں 41 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے والے حسین طلعت نے 63 رنز بنائے،انہوں نے اس دوران 1 چھکا اور 8 چوکے بھی لگائے۔

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 206 رنز کا ریکارڈ ہدف دیدیا

گرین شرٹس کی تیسری وکٹ17 ویں اوور کی آخری گیند پر 167 کے اسکور پر گری، 1چھکے اور 1 چوکے کی مدد سے 8 گیندوں پر 14رنز بنانیوالے آصف علی ولیمز کو چھکا مارنے کی کوشش میں باؤنڈری کے قریب کھڑے والٹن کو کیچ پکڑا بیٹھے۔

آصف علی نے بابر اعظم کے ساتھ 37رنز کی شراکت قائم کی، چوتھی وکٹ پر شعیب ملک کریز پر آئے اور انہوں نے بابر اعظم کے ساتھ مل کر پاکستان کے لئے 205 رنز کا ریکادڈ اسکور بنایا۔

دونوں کھلاڑیوں نے ناقابل شکست 38رنز کی شراکت قائم کی، شعیب ملک 1 چھکے اور 2 چوکوں کی مدد سے 17 رنز کے ناٹ آؤٹ رہے جبکہ انہوں نے آخری اوور میں بابر اعظم کو اپنی سنچری مکمل کرنے کا موقع بھی فراہم کیا، لیکن اوپنر گیند کو بائونڈی لائن راستہ دکھانے میں ناکام رہے، یوں وہ 97رنز پر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹ آئے۔

تازہ ترین