• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر جمعہ مری نے بلوچ علیحدگی پسندوں کے مقابلے کیلئے تنظیم قائم کر دی

ڈاکٹر جمعہ مری نے بلوچ علیحدگی پسندوں کے مقابلے کیلئے تنظیم قائم کر دی

کوئٹہ(پ ر) ممتاز بلوچ رہنما جمعہ خان مری نے علیحدگی پسند تنظیموں پر سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے اور آزادی کے نعرے کو گمراہ کن اور دشمن ممالک کی سازش قراردیتے ہوئے بلوچ علیحدگی پسندوں کا دنیا بھر میں مقابلہ کرنے اور دیگر بلوچ بھائیوں کے تعاون سے انہیں شکست دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ اس مقصد کیلئے انہوں نے ایک نئی تنظیم اوورسیز پاکستانی بلوچ یونیٹی قائم کرنا کا اعلان کیا ہے۔ دنیا بھر میں نام نہاد بلوچ آزادی تحریک کو آشکار اور اس کا مقابلہ کرنے کی غرض سے اورسیز پاکستانی بلوچ یونیٹی ( سمندر پار پاکستانی بلوچ اتحاد) کے نام سے تنظیم قائم کی گئی ہے ۔ اس حوالے سے جمعہ خان مری اور ان کے ساتھیوں نے رشین فیڈریشن کے دارالحکومت ماسکو میں اپنی تنظیم کامتحد ہوکر ہم کھڑے ہوتے ہیں اور تقسیم سے تباہ ہوتے ہیں ( یونائیٹڈ وی اسٹینڈ اینڈ ڈیوائڈیڈ وی فال)کے نعرے کے تحت آغاز کیا۔ ماسکو میں مقیم پاکستانی شہریوں کی بڑی تعداد نے ان سے یک جہتی کا اطہار کرنے کیلئے تقریب میں شرکت کی۔ ڈاکٹر جمعہ مری نے شرکاء کو اپنی تنظیم کے منشور، ڈھانچہ اور دیگر تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔

تازہ ترین