اسلام آباد (اے پی پی) بیرون ملک پاکستانیوں نے اوورسیز پاکستانی بلوچ یونٹی (او پی بی یو) کے نام سے تنظیم قائم کر لی۔ یہ تنظیم بیرونی دنیا میں بلوچ عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے اتحادو یکجہتی کا پیغام اور بلوچستان ے نام پر بیرون ملک بیٹھ کر پاکستان مخالف پراپیگنڈا کرنے والوں کو جواب دیگی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر جمعہ خان مری اور اُنکے ساتھیوں نے ماسکو میں اس تنظیم کی بنیاد رکھتے ہوئے کہا کہ اُنکی تنظیم بھارت سے پیسہ لیکر وطن عزیز کیخلاف پراپیگنڈہ کرنے والے حیربیار مری‘ مہران مری اور براہمداغ بگٹی جیسے نام نہاد بلوچ رہنمائوں کو بے نقاب کریگی۔ نام نہاد بلوچ علیحدگی پسند تحریک سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ اُنکی تنظیم معصوم اور گمراہ کئے گئے بلوچ نوجوانوں کے مسئلہ پر توجہ دیگی جنہوں نے بیرون ملک سیاسی پناہ لی‘ انہیں پاکستان واپس لایا جائیگا۔