• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصف زرداری کے صدر منتخب ہونے کیخلاف دائر درخواست غیر موثر قرار

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)سپریم کورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری کے بطور صدر منتخب ہونے کیخلاف دائر کی گئی درخواست کو غیر موثر قرار دیتے ہوئے خارج کر دیا ، چیف جسٹس میان ثاقب نثار کی سربراہی میں قائم تین رکنی بنچ نے منگل کے روز مولوی اقبال حیدر کی درخواست کی سماعت کی تو درخواست گزار عدالت میں داخلہ پر پابندی کی وجہ سے حاضر نہ ہوا تاہم فاضل عدالت نے آصف علی زرداری کے عہدہ کی مدت ختم ہونے اور نئے صدر کے منتخب ہونے کی بناء پر معاملہ کو غیر موثر قرار دیتے ہوئے درخواست خارج کردی ۔
تازہ ترین