• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارلیمنٹ ،عدلیہ ،فوج کو ایک ایجنڈے پر آنا ہوگا،حمزہ شہباز

سرگودھا(نمائندہ جنگ)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنماو ممبر قومی اسمبلی حمزہ شہبازنے کہاہے کہ اگر ہم متحد نہ ہوئے تو پھر باہر سے کسی دشمن کی ضرورت نہیں ،لولی لنگڑی جمہوریت کی آبیاری کرنا ہوگی،ملک میں موجود سسٹم کی مضبوطی اور پالیسیوں کا تسلسل ضروری ہے ۔انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ ،سینٹ ،عدلیہ ،افواج پاکستان اور تمام ریاستی اداروں کو ملکی ترقی و خوشحالی کے ایک ایجنڈے پر اکھٹے ہونا ہوگا اور ہم سب کو باہم متحد ہوکر اندر اور باہر کے دشمن کا مقابلہ کرنا ہوگا ۔حمزہ شہبا زنے کہاکہ پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ ملک کے 22کروڑ عوام نے کرنا ہے اب سیاست کا نظریہ بدل چکا ہے لوگ نام نہیں کام یاد رکھیں گے اور الحمداللہ مسلم لیگ(ن) نے پانچ برسوں میں ملک و قوم کی حقیقی خدمت کی ہے ۔حمزہ شہباز نے سرگودھا یونیورسٹی میں لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 2013میں ملک اندھیر وں میں جکڑاہوا تھا ،خزانہ خالی تھا لیکن ہم نے اپنے وسائل پر انحصار کرتے ہوئے اور چین کی دوستی سے بجلی کے کارخانے لگائے اسی طرح کراچی سمیت ملک کو دہشت گردی کے آسیب سے پاک کیا جس کیلئے جانوں کے نذرانے دینے والے خراج عقیدت کے مستحق ہیں اور ہم شہدا کی بیواؤں او رماؤں کو سلام پیس کرتے ہیں ۔
تازہ ترین