سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی میاں صاحب سے سیاست چھڑواکر رہے گی ،کچھ بھی ہوجائے میاں نوازشریف سے صلح نہیں ہوگی ۔
سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 39 ویں برسی کے حوالے سےگڑھی خدا بخش میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب میں آصف علی زرداری نے کہا کہ میاں صاحب اپوزیشن بھی خود کرتے ہیں اورحکومت بھی خود کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہپہلے بھی کہا تھا کہ میاں صاحب یہ آپ کا مینڈیٹ نہیں یہ آراو الیکشن تھے،آراوالیکشن نہیں مانتے، آپ نے لاہورٕمیں اربوں روپے خرچ کرکے ایک سیٹ نکالی۔
سابق صدر نے یہ بھی کہا کہ پنجاب میں میاں صاحب کی جلسیاں ہورہی ہیں،جو پٹواری اور ڈی سی ہٹنے کے بعد نہیں ہوں گی۔
ان کا کہناتھاکہ اندروان لاہور اور ان کے گھروں کی طرف جانے والے رستوں میں بہت فرق ہے ،ان سڑکوں سے بھی میں کرپشن کے نوٹوں کی خوشبو آرہی ہے ،ایساکرناچاہیے جوآیندہ نسلیں بھی یاد کریں۔
آصف زرداری نے یہ بھی کہا کہ کوا دونوں ٹانگوں سے پھنس گیا ہے ، پہلے یہ حکومت میں بھی خود تھے اپوزیشن میں بھی خود تھے ۔
سابق صدر کا مزید کہناتھاکہ سینیٹ الیکشن میں سیاسی بصیرت سے کام کیا،6مہینے پہلے کہا تھا کہ سینیٹ لینے نہیں دوں گا،وقت آیا تو انہوں نے تقسیم کرنے کےلئے رضا ربانی کا نام لیا۔
میاں صاحب آپ سے اس دور کا نہیں 40سال کا حساب لیں گے ، آپ نے ہمیشہ اسٹیبلشمنٹ سے مل کر ہمارے خلاف سازشیں کیں ،آپ سے صلح نہیں ہوگی ، آپ سے جنگ رہے گی ،آپ سیاسی نہیں ، آپ مغل بادشاہ ہیں ۔