وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان اور آصف زرداری کے حملے جمہوری نظام کو کمزور بنا رہے ہیں۔
سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ہمیں رسوا کرنے والوں کو کچھ حاصل نہیں ہوگا، ایک دوسرے کی تضحیک سب کو لے ڈوبے گی۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان اور آصف زرداری دونوں ہمارے ساتھ شوق سےلڑ لیں لیکن جمہوریت سے نہ لڑیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے ساتھیوں کے ساتھ مسلسل نا انصافی کی جا رہی ہے،