نوابشاہ(بیورورپورٹ)عمران خان کے دورہ نوابشاہ پر کارکنان کو نذر انداز کرنے پر سی ای سی کے رکن اور دادو ڈویزن کے صدر گل محمد رند دیگر عہدیداروں سمیت مستعی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے دورہ نوابشاہ کے موقع پر کارکنان کو نذر انداز کرنے پر سی ای سی کے رکن اور دادو ڈویزن کے صدر سابق وفاقی سیکریٹری گل محمد رند نے اپنے دیگر ساتھی عہدیداروں سمیت مستعی ہو گئے نوابشاہ پریس کلب میں پریس کلب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عمران خان سے دو روز قبل بنی گالا میں ملاقات کر کے دورہ نوابشاہ کے موقع پر کارکنان سے ملاقات کرنے کا طے کیا تھا اور اس سلسلے میں نوابشاہ کے مقامی ہوٹل میں دو سو سے زائد کارکنان انکے آمد کے منتظر تھے لیکن جب وہ آج نوابشاہ پہنچے تو انکے ساتھ گاڑی میں بیٹھے رہنماؤں نے انھیں آنے سے روک دیا جس سے کارکنان کی دل آزاری ہوئی انھوں نے ڈاکٹر عارف علوی،عمران اسماعیل،حلیم عادل شیخ اور ڈاکٹرعامر لیاقت کا نام لیکر کہا کہ یہ چار کا ٹولہ تحریک انصاف سندھ کو تباہ کر رہا ہے،تحریک انصاف سندھ پر اس ٹولے نے قبضہ کر لیا ہے۔