• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک فرعون پنجاب ،ایک سندھ میں،اب زرداری بھی کہے گا مجھے کیوں نکالا،جیل کیوں بھیجا،عمران

ایک فرعون پنجاب ،ایک سندھ میں،اب زرداری بھی کہے گا مجھے کیوں نکالا،جیل کیوں بھیجا،عمران

نوابشاہ‘سانگھڑ(بیورورپورٹ‘نامہ نگار‘ایجنسیاں) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ پنجاب میں ایک شخص روتا پھر رہا ہے مجھے کیوں نکالا‘ اب آصف زرداری بھی کہے گا مجھے کیوں نکالا اور پھر جیل میں کیوں ڈالا‘زرداری کے برے دن آگئے ہیں‘ان کوجلد سندھ سے نکالیں گے‘پنجاب کے عوام کو ایک ڈاکو سے نجات دلائی ہے‘ اب سندھ کے عوام کو بڑی بیماری سے چھٹکارادلانے کا وقت آگیا ہے ‘ بھٹوکے نام پر ووٹلینے والے عوام کا سب کچھ کھاگئے ‘ ایک فرعون پنجاب دوسرا سندھ میں بیٹھا ہے‘دونوںفرعونوں کامقابلہ کرکے دکھاؤں گا‘زرداری کا بھٹو فیملی سے تعلق ایسا ہی ہے جیسا کیپٹن صفدر کا شریف فیملی سے ہے‘ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کا مقصد کالے دھن کو سفید کرناہے‘ہم اس کو مسترد کرتے ہیں ‘اقتدارمیں آکر اسکیم ختم کردیں گے ۔ نوابشاہ میں تحریک انصاف کی ممبر سازی مہم سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سندھ کے حالات بلوچستان سے بھی بدتر ہیں، ملک کی دو بیماریاں ہیں ایک پنجاب میں اور دوسرا سندھ میں بیٹھا ہوا ہے، کارکن فکر نہ کریں لمبی اندھیری رات ختم ‘ روشن صبح طلوع ہونیوالی ہے‘ سندھ کے حالات خراب ہونے کی وجہ سب سے بڑی بیماری آصف زرداری ہیں کیونکہ یہ لوگ پولیس کے ذریعے انتقامی کارروائی کر کے لوگوں پر ظلم کرتے ہیں‘ کپتان نے زرداری کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ میں تمہارے علاقے سے تحریک کا آغاز کر رہا ہوں، اب تم تیار ہو جاؤ کیونکہ پنجاب میں تو ایک شخص روتا پھر رہا ہے کہ مجھے کیوں نکالا اور اب تم بھی کہو گے کہ مجھے کیوں نکالا اور پھر سے جیل میں کیوں ڈالا۔ دریں اثناء سانگھڑ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے وزیراور ان کا بادشاہ جو کل بمبینو سینما میںٹکٹ بلیک کرتا تھا وہ آج ارب پتی بن چکا ہے ‘ان کی بہن بھی ارب پتی بن چکی ہے‘ شوگر ملز آصف علی زرداری کے پاس ہیں ‘ سندھ کے عوام پر خوف طاری کرکے حکومت کی جارہی ہے‘ ذوالفقار علی بھٹو کے نام پر لوٹ مارجاری ہے‘سندھ کے عوام کوزرداری سے آزاد کروانے آیا ہوں اب زرداری کا وقت آگیا ہے‘وزیر اعظم کالے دھن کو سفیدکرنے کیلئے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم لائے ہیں ‘ہم اس کو نہیں مانتے‘جب ہم حکومت میں آئیں گئے اس کو ختم کردیں گئے۔علاوہ ازیںٹوئٹر پر اپنے بیان میں چیئرمین تحریک انصاف نے طنزیہ ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے منہ سے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی اچانک تعریف، تعریف کم نوکری کی درخواست زیادہ دکھائی دیتی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز باجوہ ڈاکٹرائن سے متعلق سوال کے جواب میں شہباز شریف نے کہا تھا کہ آرمی چیف پروفیشنل آرمی افسر ہیں اور سیدھی بات کرتے ہیں‘وہ جو کام کررہے ہیں اس کی تعظیم کرنی چاہئے۔

تازہ ترین