• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ الیکشن میں زرداری نے کپتان کو پوری قوم کے سامنے بےنقاب کردیا،اسفند یار

تیمرگرہ(نمائندہ جنگ) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے کہا ہے 18ویں ترمیم کو چھیڑا گیا تو بھرپور مزاحمت کرینگے،کپتان کیوجہ سے پاکستان کی سیاست سے شرافت ختم ہوگئی ہے،عمران خان اپنی بات پر ثابت قدم نہیں رہتے ، سینیٹ الیکشن میں زرداری نے کپتان کو پوری قوم کے سامنے بے نقاب کردیا،سینیٹ الیکشن میں پی ٹی ائی کے ارکان دو دو بار فروخت ہوئے،سی پیک میں پختونوں کو مکمل نظرا نداز کیا گیا ہے ، سی پیک کا نام چائنا پنجاب اکنامک کاریڈور رکھا جائے،فاٹا کا صوبے میں انضمام جلد یقینی بناکر آئینی ترمیم کے ذریعے ان کیلئے صوبے میں وزراء کی تعداد کا تعین کیا جائے، فاٹا کو صوبے میں ضم نہ کیا گیا تو اسکے سنگین نتائج برآمد ہونگے،بنی گالا کے کپتان اور نوشہرہ کے پہلوان اے این پی کو ختم نہیں کرسکتے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریسٹ ہائوس گرائونڈ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اسفندیار ولی نے کہا18ویں ترمیم میں بڑی قربانیوں کے بعد صوبے کو شناخت کیساتھ ساتھ حقوق بھی ملے ہیں، اس پر سمجھوتہ نہیں کرینگے، کپتان نے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک کر سینیٹ الیکشن میں پی پی پی کیساتھ اتحاد کیا ،کپتان اپنے وعدوں اور دعوئوں سے مسلسل یوٹرن لیکر عوام کو گمراہ کررہے ہیں، نواز شریف نے فاٹا انضمام کا وعدہ کیا لیکن پانچ سال گزرنے کے بعد بھی وہ وعدہ ایفا نہیں ہوا اگر فاٹا کو صوبے میں جلد ضم نہیں کیا گیا تو عدم تشدد اور ائینی دائرے میں رہ کر شدید احتجاج اور جدوجہد جاری رکھیں گے ۔
تازہ ترین