• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران ، زرداری کے حملے جمہوری نظام کو کمزور بنا رہے ہیں، سعد رفیق

اسلام آباد ( آن لائن ) وفاقی وزیر ریلوے اور مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعید رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان اور زرداری ہم سے شوق سے لڑلیں مگر جمہوریت سے نہ لڑیں دونوں کے حملے جمہوری نظام کو اور کمزور بنارہے ہیں نوازشریف اور ان کے ساتھیوں سے مسلسل ناانصافی کی جارہی ہے- تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان اور آصف علی زرداری شوق سے ہمارے ساتھ لڑیں تاہم جمہوریت سے نہ لڑین کیونکہ ان دونوں کے حملے جمہوری نظام کو مزید کمزور کرہے ہیں یاد رہے کہ 2 دن قبل پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب نواز شریف کے ساتھ صلح نہیں بلکہ جنگ ہوگی-
تازہ ترین