• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اے ایف سی کنسلٹنٹ کا فٹ بال ہائوس کی عمارت کا دورہ

ملائشیا سے تعلق رکھنے والے اے ایف سی کے کنسلٹنٹ انفراسٹرکچر فون یوکے ہینگ نے پی ایف ایف ہیڈ کوارٹرز لاہور کی عمارت کو پہنچنے والے نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لئے پی ایف ایف ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے عمارت و دیگر تعمیرات کو گزشتہ 3سال میں پہنچنے والے نقصانات کو دیکھ کر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ لاہور میں دوروزہ قیام کے دوران انہوں نے جنرل سیکرٹری پی ایف ایف کرنل (ر) احمد یار خان لودھی اور ڈائیریکٹر پراجیکٹس پی ا یف ایف میجر (ر) جہانگیر خان لودھی سے تفصیلی ملاقاتیں کیں۔

فون ہینگ اپنے دورے کی روشنی میں اے ایف سی ہیڈ کوارٹرز میں اپنی رپورٹ جمع کرائیں گے جس کے بعد پی ایف ایف ہیڈ کوارٹرز کی نئے سرے سے تزئین و آرائش کے لئے پی ایف ایف کے صدر سید فیصل صالح حیات کی درخواست پر اے ایف سی کی جانب سے پہلے سے منظور شدہ 3لاکھ ڈالرز کی خصوصی گرانٹ جاری کر دی جائے گی۔

واضح رہے کہ پی ایف ایف کے صدر فیصل صالح حیات نے اے ایف سی کو خط لکھا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ پی ایف ایف ہیڈ کوارٹرز کی عمارت کو اس کی کھوئی ہوئی شان و شوکت واپس خطیر رقم درکار ہوگی۔ گزشتہ 3سال کے دوران پی ایف ہیڈ کوارٹرز کو پہنچنے والے نقصانات کا محتاط تخمینہ 3کڑوڑ 33لاکھ روپے لگایا گیا تھا۔

تازہ ترین