• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری اشتہارات میں بلاول،زرداری کی تصاویر،حکومت کو جواب کیلئے مہلت

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے سرکاری اشتہارات میں بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی رزداری کی تصویر شائع کرنے سے متعلق حکومت سندھ کو جواب کے لیئے مہلت دیدی۔جمعہ کوعدالت عالیہ کے دو رکنی بنچ کے روبرو سرکاری اشتہارات میں بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی رزداری کی تصویر شائع کرنے سے متعلق سماعت ہوئی،وکیل درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ عوام کا پیسہ اشتہارات پر فضول خرچ کیا جارہا ہے،اب تک کتنے اشتہار شائع ہوئے کتنا عوامی پیسہ خرچ کیا گیا حساب لیا جائے،وکیل نے استدعا کی نیب سے اشتہارات کے متعلق تحقیقات کرانے کا حکم دیا جائے،حکومت سندھ کی جانب سے جواب داخل کرنے کے لئے مہلت طلب کرلی۔ عدالت نے حکومت سندھ کو جواب داخل کرنے کے لئے 26 اپریل تک مہلت دے دی۔
تازہ ترین