کوئٹہ(سٹی ڈیسک)جماعت اسلامی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات عبدالولی خان شاکر ،صوبائی رہنما قاری عطاءاللہ مسلم نے وفد کے ہمراہ چمن پریس کلب جاکر صحافیوں سے ملاقات کی وفد نے پروفیسر نظام الدین کاکڑ، پروفیسر سمیع اللہ ،حافظ بازمحمدبھی تھے اس موقع پر چمن پریس کلب کے صدر اخترگلفام،جنرل سیکرٹری نورزمان اچکزئی ،سعید علی اچکزئی ودیگر سنیئر صحافی وممبران موجود تھے جماعت اسلامی کے وفد نے گزشتہ دن چمن پریس کلب میں ڈکیتی قیمتی اشیاءکی چوری کی مذمت کرتے ہوئے صحافیوں سے اظہار یکجہتی کیا اور کہا کہ چمن پر یس کلب ریڈزون حساس علاقے میں واقعہ ہے اس کے باوجود کلب سے قیمتی اشیاءکا چوری ہونا لمحہ فکریہ اور سیکورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔اس طرح کی سازشیں صحافیوں کو صحافتی خدمات حق وسچ عا م کرنے عوامی مسائل کے حل سے نہیں روک سکتی ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ چوری ہونیوالا سامان فوری طور پر برآمد کیا جائے۔