• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف سے جمہوری انداز میں حساب لیں گے،زرداری

نوازشریف سے جمہوری انداز میں حساب لیں گے،زرداری

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ نوازشریف کے پاس عقل نہیں،ہم ان سے جمہوری انداز میں حساب لیں گے۔

نواب شاہ میں میڈیا سے گفتگو میں آصف زرداری نے کہا کہ نوازشریف نے 18ویں ترمیم پر مکمل عمل نہیں کیا ، 2013ء کے آر او الیکشن نے ہمیں پنجاب میں الیکشن جیتنے نہیں دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے جمہوریت کی خاطر2013ء کے انتخابات قبول کئے ،وقت آنے پر میاں نوازشریف سے جمہوری انداز میں حساب لیا جائےگا ۔

آصف زرداری نے یہ بھی کہا کہ میاں صاحب کی ڈیڑھ سال میں ختم ہونے والی تھی اور ایسا ہوتا تو کرسیوں کی گیم شروع ہوجاتی۔

تازہ ترین