• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرداری پیسہ چلاکر بھی پنجاب میں وزیراعلیٰ نہیں لاسکتا، عمران خان

الیکشن میں پنکچر لگانے والے امپائر قبول نہیں، زرداری پیسہ چلاکر بھی پنجاب میں وزیراعلیٰ نہیں لاسکتا، عمران خان

اسلام آباد (خبرایجنسی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سابق نگراں حکومت ملک میں شفاف الیکشن کرانے میں ناکام رہی ، اس بار کسی صورت پنکچر لگانے والے امپائر قبول نہیں کریں گے، اس بار ہم پورا زور لگائیں گے کہ نیوٹرل امپائر ہوں اور ایسی نگراں حکومت آئے جس کی نگرانی میں شفاف الیکشن ہوں، زرداری پیسہ چلا کر بھی پنجاب سے وزیر اعلیٰ نہیں لاسکتا،تحریک انصاف اقلیتوں کو مکمل تحفظ دیگی ، 29اپریل کومینار پاکستان پر جلسہ کر کے ثابت کرینگے کہ عوام عدلیہ کے ساتھ ہے،2013ء کے انتخابات میں(ن) لیگ کے سوا تمام پارٹیاں دھاندلی پر متفق ہیں۔ہفتے کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اقلیتی نشست پر رکن قومی اسمبلی رمیش کمار کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پرپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ 2013کے انتخابات میں نوازشریف اور آصف زرداری نے مک مکا کر اپنے امپائر کھڑے کئے، تمام ریٹرنگ افسران بھی دھاندلی میں ملوث رہے جنہوں نے میچ فکس کیا، (ن) لیگ کے سوا تمام پارٹیاں 2013ء کے انتخابات میں دھاندلی پر متفق ہیں۔

تازہ ترین