چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں شہید خاتون کی بیٹی بسمہ کو یقین دلایا کہ انہیں انصاف ملے گا، میرے ہوتے ہوئے ڈرنے کی ضرورت نہیں۔
چیف جسٹس پاکستان نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کو انصاف میں تاخیر کا نوٹس لے لیا، انسداد دہشت گردی کی عدالت سے مقدمے میں پیش رفت کی تفصیلات طلب کرلیں۔
سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر مقدمہ کی سماعت مکمل نہ ہونے کے خلاف احتجاج کیا۔
چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سپریم کورٹ پہنچے تو متاثرین ماڈل ٹاؤن وہاں موجودتھے، چیف جسٹس نے انہیں ملاقات کیلئے بلالیا۔
متاثرین نے بتایا کہ چار برس بعد بھی وہ انصاف کے منتظر ہیں، چیف جسٹس نے سانحہ میں شہید خاتون کی بیٹی بسمہ کو یقین دلایا کہ انہیں انصاف ملے گا، میرے ہوتے ہوئے انہیں ڈرنے کی ضرورت نہیں۔
چیف جسٹس نےانسداد دہشت گردی کی عدالت سے مقدمے پر کارروائی کی تفصیلات طلب کرلیں۔