حب ( نامہ نگار)وانگ کے زیراہتمام بیلہ میں برٹش کونسل کے تعاون سے اسکاٹش اسکالرشپ تقریب کا انعقاد، 130ہونہار و غریب طلبہ و طالبات میں اسکالر شپ ایوارڈ کی تقسیم، تقریب سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر طارق مینگل ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر حاجی نوید ہاشمی ،ایجوکیشن کوآرڈنیٹر برٹش کونسل شایان حسین پروجیکٹ ڈائریکٹر لسبیلہ یونیورسٹی عبدالقادر رونجھو ، پروفیسر علی محمد رونجھو ،عبدالعزیز رونجھو ،قیصر رونجھو ،ماریہ الیاس و دیگر کا خطاب ۔تفصیلات کے مطابق لسبیلہ کی معروف سماجی تنظیم وانگ کے زیراہتمام ’’پڑھے گا لس بیلہ بڑھے گا لسبیلہ ‘‘مشن کے تحت اسکاٹش اسکالرشپ کی سالانہ تقریب کاانعقاد گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول نوتانی میں کیا گیا جس میں بیلہ کے 22اسکولو ں کی 130طالبات کو 2018 تعلیمی سال کے وظائف فراہم کیے گے تقریب میں گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول بڑا باغ اور گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول نوتانی کی طالبات کی طرف سے ٹیبلوز پیش کیے گے تقریب سے وانگ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر قیصر رونجھو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی ترقی کے لیے معاشرے کے ہر فرد کو کردار ادا کرنا چائیے لسبیلہ میں پڑھے گا لسبیلہ بڑھے گا لس بیلہ تحریک ایک مشن بن چکا ہے جس کی تکمیل کے لیے تعلیم رضاکار ہر ممکن کوشش کرینگے ،تعلیمی عمل میں شریک طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی اور ان کے تدریسی عمل میں معاونت کو یقینی بنایا جارہاہے اس سلسلے میں بین الاقومی ادارے برٹش کونسل کی مدد سے ہر سال ایک سو سے زائد طلبہ و طالبات کو اسکالرشپ فراہم کی جاتی ہے تاکہ علم کی پیاس رکھنے والے طلبہ و طالبات کی مدد کی جاسکے ،تقریب سے برٹش کونسل کے تعلیمی کوارڈنیٹرشایان حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ برٹش کونسل فروغ تعلیم کے لیے کوشاں ہے لسبیلہ میں وانگ کی پڑھے گا لسبیلہ بڑھے گا لسبیلہ میں ان کی سرگرمیوں کی ہر ممکن مدد کریں گے تاکہ علاقے میں تعلیمی ماحول کو بہتر بنایا جاسکے تقریب سے عبدالعزیر ،پروفیسر علی محمد رونجھو اور عبدالقادر ونجھو نے تعلیم کے لیے والدین کے کردار کے حوالے سے بات کی تقریب کے آخر میں اسکالرشپ ایوارڈ کے مہمان خاص ایڈیشنل کمشنر طارق مینگل نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ لسبیلہ میں تعلیم کے حوالے سے کافی جذبہ پایا جاتاہے تعلیم کے لیے کام کرنے والے ادارے کافی متحرک ہیں مقامی تنظیموں میں تعلیمی عمل کی بہتری کے لیے جدوجہد میں وانگ کا کردار مثالی ہے ،خواتین کی تعلیم کے فروغ میں معاشرے میں زیادہ تر رکاوٹیں ختم ہوچکی ہیں اب لوگ مردوں کے برابر لڑکیوں کو تعلیم کے مواقع دینا چاہیتے ہیں جو کہ خوشگوار تبدیلی ہے ۔انہوں نے مذید کہا ہے لسبیلہ کے طالب علم محنت کریں اور وانگ جیسے ادارے تعلیمی عمل میں ان کی سپورٹ کریں تو ضرور حالات بہتر ہوسکتے ہیں تقریب میں علاقائی معرزین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور وانگ اور برٹش کونسل کے اقدام کی تعریف کی ۔