ملتان(سٹاف رپورٹر)پائینئر یونٹی پی ایم اے ملتان کا ہنگامی اجلاس گزشتہ روز منعقد ھوا جس میں ہیلتھ کیئر کمیشن کی طرف سے ڈاکٹرز کو ہراساں کرنے اور غیر قانونی نوٹس بھیجنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ۔ اجلاس میں پی ایم اے پنجاب کے موقف کی بھی تائید کی گئی جس کے مطابق ڈاکٹرز مطالبات کی منظوری ، مذاکرات کی کامیابی اور عطائیت کے خاتمے تک ہیلتھ کیئر کمیشن سے رجسٹریشن نہیں کرائیں گے ، اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر شاہد راؤ , پروفیسر کاشف چشتی ، ڈاکٹر سہیل ارشد ، ڈاکٹر نجم جمشید ، ڈاکٹر ساجد امامی ، ڈاکٹر چوہدری آفتاب ، ڈاکٹر طارق شیخ ، ڈاکٹر عبدالمنان ، ڈاکٹر نصرت بزدار ، ڈاکٹر راشد راؤ ، ڈاکٹر یونس ، ڈاکٹر رفیق ، ڈاکٹر الیاس ، ڈاکٹر آصف راؤ ، ڈاکٹر طارق حمید ،ڈاکٹر سلمان پتل ، ڈاکٹر راؤ فیاض ، ڈاکٹر مطیع اللہ ماجد ، ڈاکٹر فرحان میرانی ، ڈاکٹر سکندر ، ڈاکٹر مرزا وسیم ، ڈاکٹر فیصل ، ڈاکٹر شہزاد ملانہ ، ڈاکٹر کاشف ، ڈاکٹر علی نواز چیمہ ، ڈاکٹر اویس رومی ، ڈاکٹر جاوید ، ڈاکٹر ذیشان ، ڈاکٹر رانا فرخ ، ڈاکٹر فرخ شاہ ، ڈاکٹر ساجد اختر ، ڈاکٹر سکندر ، ڈاکٹر وقاص بیگ ، ڈاکٹر رانا مبارک ،ڈاکٹر اکرام، ڈاکٹر اسلم و دیگر موجود تھے ۔