• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی سمیت 5شہروں میں ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کیلئے ہوم ورک مکمل

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے) سپریم کورٹ کے حکم پر راولپنڈی سمیت پنجاب کے پانچ بڑے شہروں میں جہاں پر واسا کے محکمے ہیں‘ وہاں پر ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس بنانے کیلئے ہوم ورک مکمل کر لیا گیا ہے۔ ان منصوبوں پر اربوں روپے لاگت آئیگی۔ اس حوالے سے لاہور میں ہائوسنگ اور پانچوں واسا حکام کی اعلیٰ سطح کی میٹنگز بھی ہو چکی ہیں۔ اگلے مالی سال میں ان منصوبوں کیلئے زیادہ سے زیادہ فنڈز مختص کئے جانے کی توقع ہے تاکہ ان منصوبوں پر جلد سے جلد کام شروع ہو سکے اور شہریوں کو بہتر ماحول مل سکے۔ راولپنڈی سمیت دیگر واسا حکام پہلے ہی اے ڈی پی میں یہ سکیم شامل کرنے کیلئے بھجوا چکے ہیں۔ ایم ڈی واسا راولپنڈی راجہ شوکت محمود نے اس حوالے سے بتایا کہ جن شہروں میں واسا کے ادارے موجود ہیں وہاں یہ ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس بنائے جائیں گے‘ جبکہ باقی شہروں میں لوکل گورنمنٹ یہ پلانٹس بنائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ راولپنڈی میں واسا کے پاس پہلے سے ہی ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کیلئے گورکھ پور کے قریب ساڑھے پانچ ہزار کنال زمین موجود ہے جو انوائرنمنٹل امپروومنٹ پراجیکٹ کے تحت خریدی گئی تھی۔
تازہ ترین