• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی شہر پہلے بھی ن لیگ تھاآئندہ بھی رہے گا،حنیف عباسی

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی،اسلام آباد میٹرو بس پراجیکٹ کے چیئرمین، سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی نے کہا ہے کہ الیکشن کے قریب آتے ہی اجنبی شخص اپنی سٹپنی کے ساتھ راولپنڈی میں ظاہر ہو گیا۔خان کو پانچ سال بعد راولپنڈی والوں کی یاد آگئی،ممبر سازی مہم کا شو فلاپ ہو گیا۔ راولپنڈی شہر پہلے بھی ن لیگ تھا،اب بھی ہے اور ن لیگیوں کا ہی رہے گا۔پانچ سال قبل ووٹ چوری کر کے جانے والا اجنبی شخص اب دوبارہ بھیک مانگ رہا ہے،انہوں نے عمران خان کے بیان کے ردعمل میں کہاکہ وہ مغرب سے پہلے راولپنڈی کا دورہ کریں تاکہ انھیں ترقیاتی کام نظر آئیں،راولپنڈی میں نئے ہسپتال اور میٹرو بس خان کا منہ چڑھا رہے تھے۔پنڈی کا بنارسی ٹھگ بھی آج راولپنڈی کی سڑکوں پر بھاگتا ہوا نظر آیا۔ حنیف عباسی نے دعویٰ کیا کہ راولپنڈی کے باسیوں نےخان کی ممبر سازی مہم کومسترد کر دیا۔
تازہ ترین