• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ، چیف جسٹس ثاقب نثار کی بہار فیسٹیول میں اہلیہ کے ساتھ شرکت

کوئٹہ (این این آئی) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کوئٹہ کے نجی ہوٹل میں بہار فیسٹیول میں شرکت کی ، چیف جسٹس آف پاکستان نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ بہار فیسٹیول میں قائم مختلف سٹالز کا معائنہ کیا، تفصیلات کے مطابق اتوار کو موسم بہار کے موقع پر کوئٹہ کے نجی ہوٹل میں بہار فیسٹیول کا انعقاد کیاگیا ،چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس میاں ثاقب نثار نے فیسٹول میں بطورمہمان خاص شرکت کی، اس موقع پر ان کی اہلیہ بھی ہمراہ تھیں ، بہارفیسٹول میں مختلف غیر سرکاری اور فلاحی تنظیموں کی جانب سے ثقافتی دستکاری ، فن پاروں ، جیمز اینڈجیولرز کے اسٹال لگائے گئے تھے۔
تازہ ترین