• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا اور بالائی پنجاب میں بارش، بعض مقامات پر ژالہ باری،بینظیر آباد کا درجہ حرارت 47ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) راولپنڈی اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان اور بالائی سندھ کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک، آندھی اور تیز ہوائوں کے ساتھ بارش ہوئی ، اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہوئی، جس سے جڑواں شہروں میں موسم خوشگوار ہو گیا، راولپنڈی اسلام آباد میں اتوار کو دن بھر وقفے وقفے سے بعض مقامات پر بارش اور اس دوران کچھ جگہوں پر موسلا دھار بارش بھی ہوئی ، محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ منگل کے روز تک جاری رہے گا، گزشتہ روز پٹن میں 17کوہاٹ ، مالم جبہ میں 15بالاکوٹ 13دیر میں 10اسلام آباد 13جہلم ، راولپنڈی میں 9مری 8مظفرآباد 20ر او لا کوٹ میں 5ملی میٹر بارش ہوئی۔محکمہ موسمیات کے حکام کے مطابق حالیہ بارش کے باعث پانی کے ذخائر میں کسی حد تک بہتری آنے کے امکانات ہیں ۔جبکہ سندھ میں دن کے درجہ حرارت ایک مرتبہ پھر بڑھ گئے ، گزشتہ روز شہید بینظیر آباد کا درجہ حرارت بڑھ کر 47ڈگری سنٹی گریڈ تک پہنچ گیا، پڈعیدن میں 46سکھر، چھور 45دادو، لاڑکانہ میں 44ڈگری سنٹی گریڈریکارڈ کیا گیا، محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج سے درجہ حرارت بڑھنا شروع ہو جائینگے۔ 
تازہ ترین