• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگی منحرف اراکین کا جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے قیام کا اعلان

ن لیگ کے 8ارکان اسمبلی مستعفی،جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کااعلان

مسلم لیگ ن کے منحرف اراکین نے جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے قیام کا اعلان کردیا، جبکہ 7 لیگی اراکین اسمبلی نے مستعفی ہونےکا اعلان کیا، ان میں قومی اسمبلی کے 5 اور صوبائی اسمبلی کے2 اراکین شامل ہیں۔

مستعفی ہونے والے لیگی اراکین میں طاہر اقبال، رانا محمد قاسم، باسط بخاری، سردار دریشک، چوہدری سمیع اللہ، سلیم اللہ چوہدری اور طاہر بشیر چیمہ شامل ہیں۔

سابق وزیراعظم بلخ شیریں مزاری پنجاب صوبہ محاذ کے چیئرمین اور نصراللہ دریشک نائب ہوں گے جب خسرو بختیار کو صدر اور باسط بخاری کو سینئر نائب صدر مقرر کیا گیا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر مملکت خسرو بختیار نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے اور کہا کہ یہاں بیٹھے تمام اراکین قومی اسمبلی اپنے نشستیں چھوڑنے کا اعلان کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ پریس کانفرنس کا ون پوائنٹ ایجنڈا جنوبی پنجاب میں نئے صوبے کا قیام ہے۔

ن لیگ کے 8ارکان اسمبلی مستعفی،جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کااعلان

خسرو بختیار نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب میں ترقی نہیں ہو رہی، وہاں  غربت کی شرح 51 فیصد ہے جبکہ پچھلے 30 برس سے جنوبی پنجاب کے عوام غربت اور جہالت کا شکار رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ لاہور ہمارا دوسرا گھر ہے،ہم یہاں نفرتیں پھیلانےکے لیے نہیں آئے اور جو نیا صوبہ آئے گا اس میں جو رقم راجن پور کے لیے رکھی جائے گی وہ ملتان میں خرچ نہیں ہوگی۔

سابق وزیر مملکت نے بتایا کہ جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے سرپرست سابق وزیراعظم بلخ شیرمزاری ہوں گے۔

ن لیگ چھوڑنے والے طاہر اقبال کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کے سیاستدان اور عوام اپنا صوبہ چاہتے ہیں، جبکہ رانا قاسم نے بتایا کہ محرومیاں بڑھ جائیں تو فیڈریشن کمزور ہوتی ہے۔

تازہ ترین