• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس پاکستان کے اقدامات سے عوام کو نیا حوصلہ ملا‘جمعیت نظریاتی

کوئٹہ(پ ر)جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات حاجی عبدالستار شاہ چشتی نے کہا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان کے فوری اقدامات کی بدولت ملک بھر کے عوام میں نیا حوصلہ اور امید پیدا ہوئی ہے۔ بلوچستان کے تمام سرکاری محکموں کی کارکردگی سب کے سامنے ہے جہاں من پسند افراد کو نوازا اور غریب و تعلیم یافتہ نوجوانوں کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملتا۔ دوسری جانب صوبے میں تعلیمی اداروں کی صورتحال، شہر و مضافات میں سرکاری املاک پر قبضہ، پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی و دیگر مسائل کیوجہ سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں ۔
تازہ ترین