راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) راولپنڈی کینٹ ایریاز میں بغیر نقشہ منظور ی اور خلاف نقشہ مبینہ غیرقانونی تعمیرات کا نہ رکنے والا سلسلہ بدستور جاری ہے،شعبہ بلڈنگ کنٹرول کے ریکارڈ کے مطابق صرف مارچ کے مہینے میں 87مزید غیرقانونی تعمیرات کا انکشاف ہوا ہے،متعلقہ فیلڈ سٹاف کی طرف سے کی جانے والی رپورٹس کے مطابق بعض مقامات پر بغیر نقشہ منظوری ایک فلور موقع پر بن چکا ہے ، بعض مقامات پر دوسرا فلور بن گیا جبکہ بعض مقامات پر دوسرے فلور پر بغیر نقشہ منظوری کے کمرے بنا لئے گئے ہیں ، شہریوں کا کہنا ہے کہ جرمانے کے ساتھ عمارتوں کو ریگولرائز کرنے کا طریقہ کار ختم ہونا چاہئے اس سے غیرقانونی تعمیرات کرنے والوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور عملہ بھی مبینہ طور پر غیرقانونی تعمیرات میں ایسے لوگوں کا ساتھ دیتا ہے۔