• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری نثار پی ٹی آئی میں شامل نہیں ہونگے،وثوق سے کہتا ہوں،راجہ ظفرالحق

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)سینیٹ میں قائد ایوان اور مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین راجہ ظفر الحق نے کہا ہے کہ چوہدری نثار علی خان پی ٹی آئی میں شامل نہیں ہوں گے جنگ سے مختصر خصوصی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ میری ایک دو روز قبل چوہدری نثار علی خان سے تفصیلی ملاقات ہوئی تھی اور میں وثوق سے کہہ سکتا ہوں کہ وہ پی ٹی آئی میں نہیں جائیں گے جب ان سے پوچھا گیا کہ چوہدری نثار کے گلے شکوے ختم ہونے کے امکانات ہیں تو انہوں نے کہا کہ پارٹی کے اندر سب کو حق ہے کہ وہ بات کریں جمہوریت کا یہی حسن ہے۔ 
تازہ ترین