ملتان ( آن لائن ) ملتان میں تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر ڈوگر پر الیکٹرسٹی ایکٹ اور بجلی چوری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ پی ٹی آئی رہنما نے مقدمے کو سراسر جھوٹ سیاسی انتقام اور الیکشن سے قبل اپنے خلاف سازش سے وابستہ کردیا ہے- تفصیلات کے مطابق ملتان سے تحریک انصاف کے ایم این اے عامر ڈوگر پر الیکٹرسیٹی ایکٹ کے تحت بجلی چوری کا مقدمہ درج کرلیا ہے میپکو کی طرف سے مقدمہ تھانہ مظفرآباد میں درج کروایا گیا ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گھر میں 2 اے سی چل رہے تھے لیکن میٹر نہیں چل رہا تھا جبکہ اس کے برعکس تحریک انصاف کے رہنما عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ یہ سراسر جھوٹا مقدمہ ہے اور الیکشن کے قبل مجھے سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے میرے خلاف سازش ہے اس کا بھرپور دفاع کروں گا کیونکہ علاقے کے لوگ مجھ پر مکمل اعتماد کرتے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے دسمبر میں میپکو کو فنی خرابی کی اطلاع دی تھی اور اب 4 ماہ بعد انہوں نے اچانک میرا موقف لئے بغیر ہی میرے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے جبکہ جنوری کے مہینے میں اے سی کے واجبا ت بل میں شامل کرنا سمجھ سے بالاتر ہے اور سڑک کنارے لگے میٹر میں اس طرح کی تکنیکل خرابی آنا معمول کی بات ہے-