سکھر(بیورو رپورٹ) کراچی کے علاقے شیر شاہ کی رہائشی شادی شدہ خاتون نور بانو شیخ شوہر کے مظالم سے تنگ آکر تحفظ کیلئے بچے کے ہمراہ وومن پولیس سینٹر سکھر پہنچ گئی، مذکورہ خاتون نے وومن پولیس کو بتایا کہ وہ کراچی کے علاقے شیر شاہ کی رہائشی ہے اور گھروں میں کام کاج کرکے اپنے بچوں کی کفالت کرتی ہے، اس کا شوہر اسے بلا جواز تشدد کا نشانہ بناتا ہے ،آئے روز شوہر کے تشدد اورمظالم سے تنگ آچکی ہوں،میری جان کو خطرہ ہے اس لئے بچے کے ہمراہ کراچی سے سکھر وومن پولیس سینٹر سکھر پہنچی ہوں، میری مدد کی جائے، میرے شوہر کے خلاف کارروائی کی جائے اور مجھے تحفظ فراہم کرتے ہوئے دارالامان منتقل کیاجائے، پولیس مذکورہ خاتون کو عدالت میں پیش کرے گی۔