• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تذکرہ لالۂ صحرائی

مرتّبین: ڈاکٹر رفیع الدین ہاشمی،

ڈاکٹر محمّد جاوید اصغر

صفحات: 198، قیمت : 300 روپے

ناشر : لالہ صحرائی فائونڈیشن، ملتان

لالۂ صحرائی، ایک جامع صفات شاعر و نثر نگار تھے، ان کا اصل نام چوہدری محمّد صادق تھا، وہ طویل عرصے تک اخبارات و جرائد میں لکھتے رہے، زندگی کے آخری برسوں میں انہوں نے حمد اور نعت گوئی کو اپنا شعار بنالیا تھا۔ 2000ء تک ان کے15حمدیہ و نعتیہ مجموعے شایع ہوچکے تھے۔ 

زیرِ تبصرہ کتاب، دراصل اُن پر لکھے جانے والے پچاس مضامین کا مجموعہ ہے، جو ان کی شخصیت، فن اور زندگی کا مکمل احاطہ کرتے ہیں۔ مرتّبین کا یہ کام لائقِ تحسین ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین