• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس ثاقب نثار کا شوگر ملوں کی جانب سے گنے کے کاشتکاروں کو عدم ادائیگی کی شکایت پر از خود نوٹس

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)سپریم کورٹ کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے شوگر ملوں کی جانب سے گنے کے کاشتکاروں کو عدم ادائیگی کی شکایت پر از خود نوٹس لیتے ہوئے مل مالکان سے دس روز کے اندر اندر جواب طلب کرلیا ہے۔فاضل چیف جسٹس نے یہ از خود نوٹس منگل کے روز اس حوالے سے مختلف کاشتکاروں کی جانب سے ملنے والی درخواستوں پر لیا ہے۔فاضل چیف جسٹس نے تمام ملوں کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ دس روز کے اندر اندر اس حوالے سے مل کے چیف ایگزیکٹو افسر کی جانب سے ایک سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے جس میں بیان کیا جائے کہ کتنا گنا خریدا گیا ہے اور اب تک کتنی ادائیگی کی جاچکی ہے ،کیس کی سماعت 24اپریل کو اسلام آبا د میں ہوگی ۔  
تازہ ترین