• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا،ڈینگی نے پھر سر اٹھالیا ،کوہاٹ اور مانسہرہ میں 3کیسز رپورٹ

پشاور(نمائندہ جنگ) خیبر پختونخوا میں ڈینگی نے ایک بار پھر سراٹھالیااور صوبے کے مختلف اضلاع میں تین افراد کو اپنا شکار بنالیا ہے، محکمہ صحت نے ڈینگی سے متاثرہ کیسوں کے سامنے آنے پر تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کو دوبارہ الرٹ جاری کردئیے ہیں جبکہ پشاورکی 69یونین کونسلوں کوڈینگی کے خطرے کے پیش نظر ریڈ زون میں شامل کردیاگیا ہے،ذرائع کے مطابق ڈینگی رسپانس یونٹ کو دوبارہ فعال کردیا گیا ہے ،اب تک موسم گرم ہوتے ہی 3افراد ڈینگی کا شکار ہو چکے ہیں جن میں دو افراد کا تعلق کوہاٹ جبکہ ایک کا مانسہرہ سے ہے جبکہ اطلاعات کے مطابق ڈینگی کا شکار ہونے والے افراد کراچی سے منتقل ہوئے ہیں‘محکمے نے 14اضلاع کو ڈینگی کے لحاظ سے ہائی رسک قرار دیا ہے جس میں پشاورسرفہرست ہے جبکہ دیگر اضلاع میں مردان‘ نوشہرہ‘ چارسدہ‘صوابی‘ہری پور‘ایبٹ آباد‘مانسہرہ‘لکی مروت‘ بونیر‘سوات‘کوہاٹ وکرک شامل ہیں جبکہ ضلع پشاور میں تہکال سمیت 69یونین کونسلیں بھی انتہائی حساس قراردی گئی ہیں، حکومت نے اس حوالے سے11 کروڑ 30لاکھ روپے جاری کئے تھے جس سے تمام اضلاع میں ڈینگی کی روک تھام کے اقدامات کئے جارہے ہیں،واضح رہے کہ پشاور میں اس وقت کئی علاقوں سے لاروا برآمد ہوچکا ہے جس پر محکمہ صحت نے نگرانی کو مزید سخت کرنے اور آگاہی مزیدپھیلانے کے بھی احکامات دئیے ہیں۔
تازہ ترین