ملتان(سٹاف رپورٹر) محکمہ اوقاف زون ملتان نے 10کروڑ16لاکھ روپے کا سالانہ بجٹ19-2018 منظوری کیلئے محکمہ اوقاف پنجاب کو بھجوا دیا ہے،سیکرٹری محکمہ اوقاف پنجاب نے ملتان سمیت صوبہ بھر میں محکمہ کی تمام تر پراپرٹی کو شیڈول کے مطابق ٹھیکہ پر دینے کا حکم دیا ہے اس ضمن میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ ہدایات کو یقینی بنانے کیلئے بھر پور کوشش کی جائے صورت دیگر ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے گی، ،سیکرٹری محکمہ اوقاف نے زون ملتان کو ریکوری ٹارگیٹ18-2017کو پوارا کرنے کا حکم دیا ہے اس ضمن میں کہا گیا ہے کہ ریکوری ٹارگیٹ پورا کرنے کیلئے تمام تروسائل بروئے کار لائے جائیں واضح رہے محکمہ اوقاف پنجاب کی جانب سے 9کروڑ95لاکھ روپے ریکوری ٹارگٹ دیا گیا ہے جس میں سے زون ملتان 6کروڑ روپے ریکوری کرکے قومی خزانے میں جمع کروائے گا، دریں اثنااوقاف زون ملتان سرکل خانیوال کی زرعی اراضی کی نیلامی شیڈول کے مطابق کی گئی جس میں محکمہ کو 10لاکھ سے زائد ریونیو حاصل ہوا اس طرح آج سرکل نمبر3ملتان کی زرعی اراضی کی نیلامی ہو گی۔