• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ مجلس عمل ضلع راولپنڈی کی 20رکنی جنرل کونسل کی منظوری

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی رورل کے امیر شمس الرحمان سواتی نے کہا ہے کہ متحدہ مجلس عمل عوام کی توقعات پر پورا اُترے گی۔ اسلامی نظام کے نفاذ پر سب کا اتفاق ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نےمتحدہ مجلس عمل ضلع راولپنڈی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جو جماعت اسلامی راولپنڈی کے سید عارف شیرازی کی میزبانی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایم ایم اے ضلع راولپنڈی کی جنرل کونسل کیلئے چار چار نام پیش کئے گئے جنہیں اتفاق رائے سے منظور کر لیا گیا۔ 20رکنی ضلعی جنرل کونسل میں شمس الرحمان سواتی‘ سجاد احمد عباسی‘ سید عارف شیرازی‘ سید عزیر حامد‘ طارق منیر بٹ‘ حافظ محمد حسین‘ راجہ فہیم احمد کیانی‘ حاجی نصیر خان ترین‘ مولانا تاج محمد خان‘ ارشد عباسی‘ مولانا عبدالستار توحیدی‘ ڈاکٹر حافظ ضیاء الرحمان‘ محمد احسن فاروقی‘ حافظ عبدالحمید سلفی‘ قاری عبدالوکیل غازی‘ صدیر احمد ہزاروی‘ سید جاوید علی شاہ‘ مولانا قاسم جعفری‘ محمود شاہ اور نزاکت نقوی شامل ہونگے۔اجلاس میں حافظ محمد حسین‘ سید جاوید علی‘ مولانا احسن فاروقی نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین